آر ایس ایس بھارت کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت ہے، سابق آئی جی پولیس مہاراشٹرا

آر ایس ایس بھارت کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت ہے

آر ایس ایس بھارت کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت ہے

کلکتہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خلاف آوازیں اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق آئی جی پولیس نے تو Rashtriya Swayamsevak Sangh کو ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت قرار دے دیا ہے۔ کلکتہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آئی جی پولیس مہاراشٹرا ایس ایم Mushrif  کا کہنا تھا  کہ آر ایس ایس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،  آر ایس ایس کے کارکن دہشت گردی کے 13 مقدمات میں مجرم قرار دیئے جا چکے ہیں۔  انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے دہشت گرد 2007 ء میں حیدر آباد کی مکہ مسجد بم دھماکا، 2006 ء اور 2008 ء میں میلا گائوں میں ہونے والے بم دھماکوں اور سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکوں میں ملوث تھے  اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آر ایس ایس بھارت کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت ہے۔ ایس ایم مشرف کا کہنا تھا کہ بھارتی معاشرے میں عدم برداشت کا معاملہ تو بہت پہلے سے چلا آ رہا ہے  بلکہ ماضی میں تو عدم برداشت کے آج سے بھی زیادہ بڑے بڑے واقعات رونما ہو چکے ہیں  لیکن سمجھ نہیں آ رہا کہ معاملے کو ابھی کیوں اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے نظام کی خرابی ہے  کہ آر ایس ایس جیسی انتہا پسندانہ سوچ رکھنے والی جماعتیں پروان چڑھتی ہیں اور پھر معاشرے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا لیتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply