بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات پر تیار: وزیر اعظم پاکستان

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون

ویلیٹا ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب جلد مکمل ہونے والا ہے۔ پاکستان امن کے لیے بھارت کے ساتھ کسی بھی پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ہم برطانیہ کو اپنا قریبی دوست سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالٹا میں برطانوی  کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں دونوں رہنما دولت مشترکہ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ دونوں رہنمائوں نے اس موقع پر باہمی تعاون اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکسان دولت مشترکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چیلنجز کے تناظر میں رکن ممالک میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں گزشتہ دو سال کے دوران دہشتگردی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکسان برطانیہ کو اپنا قابل اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست سمجھتا ہے۔ ملاقات میں پاک، برطانیہ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات کی گئی۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کی۔ ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خارجہ طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جمعہ کو مالٹا کے درارلحکومت میں دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے 24ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں 53 ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ شرکت کی اور دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شریک ہوئے۔ مالٹا کے وزیر اعظم Joseph Muscat اور ان کی اہلیہ Michelle Muscat نے وزیر اعظم نواز شریف اور Begum Kalsoom Nawaz کا Mediterranean Conference Centre آمد پر خیر مقدم کیا،  وزیر اعظم کے مشیر  برائے خارجہ امور سرتاج عزیز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ دولت مشترکہ کی سربراہ کی حیثیت سے ملکہ برطانیہ Elizabeth II نے ہر دو سال بعد ہونے والے دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کا افتتاح کیا جس کا موضوع عالمی اقدار کو فروغ ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دیگر سربراہان حکومت کے ہمراہ ملکہ کے ساتھ تصویر بنوائی۔ بعد ازاں وزیر عظم نے مہمان شخصیات کے اعزاز میں دولت مشترکہ سیکرٹری کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔ برطانوی وزیر اعظم David Cameron آسٹریلوی وزیر اعظم  Malcolm Turnbull ، فرانسیسی صدر Francois Hollande اور Canadian وزیر اعظم Justin Trudeau نے بھی ظہرانے میں شریک رہنمائوں میں شامل تھے۔ ملکہ کے شوہر Duke of Edinburgh، پرنس آف Wales اور Duchess of Cornwall سمیت برطانوی شاہی خاندان کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

No comments.

Leave a Reply