پی ایس ایل: کس کھلاڑی کی کتنی قیمت؟

پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان سپر لیگ میں شریک کھلاڑی کو دی جانے والی سب سے بڑی رقم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر ہے جو پلاٹینم کیٹگری کے لیے رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کی طرز پر پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی نہیں ہوئی اور نہ ہی بولی لگی، بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی ہر کیٹگری میں شامل کرکٹروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی تھی۔ پاکستان سپر لیگ میں جن کرکٹروں کو سب سے زیادہ ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر ملیں گے  ان میں Chris Gayle ، Shane Watson ، Kevin Pietersen ، Shoaib Malik ، Shahid Afridi ، Misbah-ul-Haq ، Andre Russell ، Sarfraz Ahmed ، Ahmed Shahzad ، Darren Bravo ، Umar Akmal ، Shakib Al Hasan ، Sohail Tanvir ، Wahab Riaz اور Darren Sammy شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی ڈائمنڈ کیٹگری میں ہر کھلاڑی کو 70 ہزار ڈالر ملیں گے۔ گولڈ کیٹگری کے کرکٹر کو 50 ہزار ڈالر ملیں گے، جبکہ سلور کیٹگری کے کھلاڑی کے لیے 25 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں اور ایمرجنگ کرکٹر کو دس ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ میں شریک ہر ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کے معاوضے کی مجموعی مالیت نو لاکھ 85 ہزار ڈالرز  جبکہ 20 رکنی سکواڈ کا مجموعی معاوضہ 11 لاکھ ڈالر بنتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 310 کرکٹروں کے نام ڈرافٹ میں موجود ہیں  جن میں سے 29 پلاٹینم کیٹگری میں کرکٹر شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply