رومن دیوی کا مجسمہ 75 برس بعد پولینڈ کو واپس کر دیا گیا

روم کی دیوی ڈایانا کا مجسمہ

روم کی دیوی ڈایانا کا مجسمہ

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

روم کی دیوی Diana کا مجسمہ جسے Nazis نے لوٹ لیا تھا، 75 برس بعد پولینڈ کو واپس کر دیا گیا ہے۔ 18ویں صدی کا یہ مجسمہ 1940ء میں Nazis نے قبضے میں لے لیا تھا  مگر اس کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا کہ یہ کہاں ہے۔ تاہم رواں سال کے شروع میں جب آسٹریا کے دارالحکومت وِیانا میں ایک نیلامی کے دوران یہ مجسمہ نظر آیا تو ماہرین کو معلوم ہوا کہ یہ وہی گمشدہ مجسمہ ہے۔ ایک نجی کلکٹر جنھوں نے اس مجسمے کو نیلامی کے لیے رکھا تھا نے اجازت دے دی ہے کہ اسے ہمیشہ کے لیے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیج دیا جائے۔ کلکٹر نے کہا کہ ان کے دادا نے اس مجسمے کو اس وقت خریدا تھا جب عالمی جنگ کے بعد وہ تباہ حال شہر Warsaw میں سفر کر رہے تھے۔ پولینڈ کی حکومت کا اندازہ ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے اب تک تقریباً 63 ہزار فن پارے گمشدہ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال 7 فن پارے واپس ملے ہیں لیکن پولینڈ کے وزیرِ ثقافت Piotr Glinski کے مطابق  سویڈن کی حکومت کے ساتھ ان اشیا کی واپسی جو 17ویں صدی میں پولینڈ پر حملے کے وقت چلی گئی تھی پر بات چیت مشکل ثابت ہو رہی ہے۔ پولینڈ کے آخری بادشاہ Stanislaw August Poniatowski نے فرانسیسی سنگ تراش Jean-Antoine Houdon کے بنائے ہوئے مجسمے کو 18ویں صدی کے آخر میں خریدا تھا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس مجسمے کی نیلامی 2 لاکھ 50 ہزار یوروز کے قریب ہو گی  اور اس کی واپسی کے لیے کئی ماہ تک مذاکرات ہوتے رہے تھے۔ پولینڈ کے وزیرِ ثقافت Piotr Glinski نے اس مجسمے کو ایک شاہکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ رومن دیوی کی ہمارے پاس واپسی کمال کی بات ہے۔ یہ مجسمہ Warsaw’s Lazienki Palace میں رکھا جائے گا جہاں پولینڈ کے آخری بادشاہ رہائش پذیر تھے۔

No comments.

Leave a Reply