نریندر مودی نے با بری مسجد کی جگہ رام مندر بنا نے کا حکم

بابری مسجد 1992ء میں انتہا پسندوں کی جانب سے مسمار کر دی گئی تھی

بابری مسجد 1992ء میں انتہا پسندوں کی جانب سے مسمار کر دی گئی تھی

ایودھیہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیہ میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کا حکم دے دیا، مندر کے لیے تعمیراتی سامان پہنچا دیا گیا، وشوا ہندو پریشد کی جانب سے عندیہ دیا گیا کہ مندر کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔ پیر کو بھارتی وزیر اعظم بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم دیا۔ بابری مسجد 1992ء میں انتہا پسندوں کی جانب سے مسمار کر دی گئی تھی، وشواہند پریشد کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ مندر کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت میں انتہا پسندی بڑھتی جا رہی ہے۔ انتہا پسندی کا سلسلہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے شروع ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مندر کی تعمیر کے لئے 20 ٹن پتھر پہنچ گیا ہے بعض ہندو تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ جہاں بابری مسجد تھی وہی مقام ان کے دیوتا رام کی جائے پیدائش ہے۔ 1992 میں بابری مسجد کی مسماری سے قبل رام مندر کے لیے مختلف ہندو تنظیموں کی جانب سے ملک گیر مہم چلائی گئی تھی  انہدام کے بعد فرقہ وارانہ فسادات میں بہت سے افراد ہلاک ہوئے تھے۔ الہ آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ جس زمین پر بابری مسجد موجود تھی، اسے ہندوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم کر دیا ہے۔ بھارت کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دے رکھا ہے کہ متنازع مقام پر کسی قسم کی تعمیر کی اجازت نہیں۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق مندر کے لئے 2  لاکھ ٹن پتھر درکار ہیں۔

No comments.

Leave a Reply