مس یونیورس کا تاج فلپائنی پیاالونزوورٹزباخ کے نام

Miss Philippines Pia Alonzo Wurtzbach

Miss Philippines Pia Alonzo Wurtzbach

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایک چھوٹی سی بھول کے بعد فلپائن کی اداکارہ، ماڈل اور مس فلپائن Pia Alonzo Wurtzbach کو ملکہ حسینہ منتخب کیا گیا ہے۔  امرکہ کے شہر Las Vegas میں ”مس یونیورس” کا 64واں مقابلہ حس یکے بعد دیگرے کئی حادثات کے بعد اتوار کی شب کو مکمل ہوا۔ ملکہ حسن کے مقابلے کے میزبان نے غلطی سے پہلے مس کولمبیا کے نام کا اعلان کر دیا تھا۔ مس کولمبیا ابھی اپنی خوشی کا پورے طور اظہار بھی نہیں کر پائی تھیں اور اپنے مداح کا شکریہ ہی ادا کر رہی تھیں کہ انہیں یہ بتایا گیا کہ وہ مس یونیورس نہیں ہیں۔ اس کے بعد انہیں اپنا تاج اتارنا پڑا اور پھر اسے مس فلپائن کو پہنایا گیا جبکہ Oklahoma کی Olivia Jordan تیسرے مقام پر رہیں۔ اس سے قبل Las Vegas میں جس ہوٹل اور  Casino میں یہ مقابلہ جاری تھا اس کے باہر ایک موٹر کار پیدل چلنے والوں پر دوڑ گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور 37 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیرس ہوٹل اور Planet ہالی وڈ کے احاطے میں کار کا یہ حادثہ دانستہ عمل ہو سکتا ہے اور اس کے بارے میں جانچ کی جا رہی ہے۔ مس کولمبیا 21 سالہ Ariadna Gutierrez Arevalo کے سر پر مس یونیورس کا تاج محض دو منٹ تک رہا کہ میزبان Steve Harvey نے اعلان کیا کہ انہوں نے غلطی سے فاتح کے طور پر ان کے نام کا اعلان کر دیا تھا۔ انہوں نے اس کے لیے معافی بھی طلب کی۔ Steve Harvey کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے کہا کہ دوستو مجھے معاف کیجئے گا۔ دراصل مس کولمبیا فرسٹ رنرز اپ ہیں۔ فاتح نہیں۔ اس کے بعد کولمبیا کی سابق ملکہ کائنات Paulina Vega نے مس کولمبیا کے سرسے تاج اتار کر مس فلپائن Pia Alonzo Wurtzbach کے سر پر سجا دیا۔ فاکس ٹی پر براہ راست نشر کیے جانے والی اس تقریب کو کروڑوں ناظرین نے دیکھا ۔ بعد میں ٹوئٹر پر Steve Harvey نے مس کولمبیا اور مس فلپائن دونوں سے معافی مانگی۔

No comments.

Leave a Reply