امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے باہر باجماعت نماز کا اہتمام

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے باہر باجماعت نماز کا اہتمام

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے باہر باجماعت نماز کا اہتمام

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شمولیت کے لیے متنازع سیاست دان ڈونلڈ ٹرمپ جہاں مسلمانوں کے خلاف اپنے اشتعال انگیز بیانات پر قائم ہیں  وہاں امریکا میں ان کے خلاف مسلمان کمیونٹی کے غم و غصے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز نیو یارک میں واقع ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر دفتر کے باہر تقریباً 200 افراد نے ان کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔  بعد ازاں وہیں پر مظاہرین نے باجماعت نماز بھی ادا کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ ٹاور کے باہر جمع بیسیوں مسلمانوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فاشزم اور نفرت کے پرچارک ٹرمپ نہیں چاہیے جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں شریک 34 سالہ Jaime Gonzalez نے کہا  کہ ہم نے یہاں پر جولائی میں بھی احتجاج کیا تھا  جب ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے شہریوں کو منشیات اسمگلر، مجرم اور عصمت ریزی کے مرتکب لوگ قرار دیا تھا۔ آج ہم ایک بار پھر یہاں جمع ہیں۔ اس مظاہرے میں ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اشتعال انگیز بیان کی مذمت کر رہے ہیں۔ نیو یارک میں واقع رئیل اسیٹٹ کے ٹائیکون ٹرمپ ٹاور کے باہر صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند 69 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مٹھی بھر حامیوں نے بھی مظاہرہ کیا۔

No comments.

Leave a Reply