جاپانی کمپنی توشیبا کا سالانہ خسارہ ساڑھے 5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ٹیکنالوجی کی مشہور جاپانی کمپنی توشیبا

ٹیکنالوجی کی مشہور جاپانی کمپنی توشیبا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

 ٹیکنالوجی کی مشہور جاپانی کمپنی توشیبا نے کہا ہے کہ اس کا سالانہ خسارہ ساڑھے 5 ارب ڈارل تک پہنچ گیا ہے اور کمپنی کی تشکیل نو کے لیے کوئی 7 ہزار کے قریب ملازمین کو چھانٹی کرنا پڑے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق توشیبا کمپنی لیپ ٹاپ اور ٹی وی سے لے کر جوہری توانائی تک کے آلات بناتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ملازمین کو زیادہ صارفین کے استعمال والے الیکٹرونکس آلات کے شعبے سے نکالا جائے گا۔ خسارے کی خبر آنے کے بعد توشیبا کے حصص میں شدید مندی دیکھی گئی۔ یاد رہے کہ توشیبا کمپنی نے اس وقت تنظیم نو کا اعلان کیا تھا جب کمپنی کے سربراہوں نے تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے 6 سال تک کمپنی کے منافع کو بڑھا کر ظاہر کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply