زمبابوے نے چینی یوآن کو اپنے ہاں قانونی کرنسی قرار دینے کا فیصلہ

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے اور چینی صدر شی جن پنگ

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے اور چینی صدر شی جن پنگ

ہرارے ۔۔۔ نیوز ٹائم

مغربی ممالک کی سردمہری سے تنگ آئے زمبابوے کو آخر چین کی طرف سے بڑا سہارا مل گیا ہے جس کے بعد زمبابوے نے چینی  Yuan کو اپنے ہاں قانونی کرنسی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ زمبابوے کے انسانی حقوق ریکارڈ پر عدم اطمینان کے بعد امریکا اور یورپی ممالک نے معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں اور اس پریشان کن صورتحال کے پیش نظر چین نے زمبابوے کا 4 کروڑ ڈالر کا قرض منسوخ کرنے کا انتہائی اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ زمبابوے کے لئے چین کا فیصلہ ایک بڑی مدد ثابت ہوا ہے اور اب چین کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چینی کرنسی کو زمبابوے میں لین دین کے لئے قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔زمبابوے کی اپنی کرنسی بے پناہ افراط زر کی وجہ سے ناقابل استعمال ہو گئی تھی جس کے بعد 2009ء میں اسے ترک کر دیا گیا۔ اس کے بعد متعدد فارن کرنسیوں کا استعمال کیا جاتا رہا جن میں امریکی ڈالر اور جنوبی افریقی رینڈ بھی شامل تھا  اور بعدازاں یوآن کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا۔ مغربی ممالک کی طرف سے تعاون نہ ملنے کے بعد صدر رابرٹ موگابے نے چین کی طرف رخ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں ممالک میں تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے اور چین زمبابوے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، خصوصاً نئے پاور سٹیشن بنانے کے لئے بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply