پاکستان، چائنہ سب سے اچھا اور قابل اعتماد دوست ہے: ایکس سروس مین

پاکستان، چائنہ سب سے اچھا اور قابل اعتماد دوست ہے: ایکس سروس مین

پاکستان، چائنہ سب سے اچھا اور قابل اعتماد دوست ہے: ایکس سروس مین

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے سابق فوجیوں نے کہا ہے کہ پاکستان سب سے اچھا اور قابل اعتماد دوست ملک ہے جس کے کردار اور خدمات کا ہر چینی کو فخر ہے۔  ان کا ملک اور اس کے عوام پاکستان کو سب سے اچھا دوست سمجھتے ہیں اور اس کی تمام فوجی و اقتصادی ضروریات کو پورا کرنا ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔ یہ بات چین کے سابق فوجیوں کی تنظیم کے سربراہ Zhang Jie نے پاکستان Ex-Servicemen ایسوسی ایشن  کے صدر جنرل Ali Kuli Khan سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر Admiral Ahmad Tasnim ، Air Marshal Masood Akhtar ، Gen Naeem Akbar ، Brig Mahmud ، Brig Simon Sharaf ، Major Farouk Hameed Khan ،  اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھاری جانی و مالی قربانیاں دے کر امن یقینی بنایا ہے جس کا اثر پورے خطے پر پڑا ہے۔ دونوں ملک فوجی و اقتصادی تعاون بڑھا رہے ہیں جو ان کی بڑھتی دوستی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا۔ پاکستان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قربانیوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ ان مسائل کے خلاف چین کی پاکستان کو ہمیشہ معاونت حاصل رہے گی۔ انہوں نے پیسا کے وفد کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی جو قبول کر لی گئی۔ اس موقع پر جنرل Ali Kuli Khan نے کہا کہ ہماری دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندروں سے گہری، شہد سے میٹھی اور فولاد سے مضبوط ہے۔ چین کی اقتصادی راہداری اور شاہراہ ریشم کی تجدید و مرمت سے چین ایک عالمی قوت بن کر ابھرے گا  جس کا فائدہ پاکستان کو بھی ہو گا۔ اب چین متعدد اہم عالمی اور علاقائی معاملات میں خاموش تماشائی نہیں بلکہ اہم سٹیک ہولڈر ہے جس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان، چین کے ساتھ تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے اور دیتا رہے گا۔ دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا جس سے سارا خطہ فائدہ اٹھائے گا۔

No comments.

Leave a Reply