جاپانی ایجنسی پاکستان کو نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 ارب 14 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گی

جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا)

جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا)

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کو نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب 14 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گی۔ قرضے سے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے علاوہ تھر، جامشورہ میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں منگلا پاور سمیت کئی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (JICA) کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے لیے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کا قرض دے گی۔ تقریباً ایک سال قبل (JICA) نے جاپانی کمپنی کے خلاف کیس دائر ہو جانے کے بعد احتجاجاً کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے لیے قرض دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم اب قرض دینے کی دوبارہ یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت ریلویز نے منصوبے کے متاثرین کو آباد کرنے کے پیش نظر حال ہی میں 250 ایکڑ زمین بھی مختص کی ہے جس سے منصوبے کی بحالی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی تکمیل سے ہر روز کراچی کے تقریباً 7 لاکھ شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور موثر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ جاپان تھر میں کوئلہ سے 12 سو میگا واٹ بجلی کو این ٹی ڈی سی نظام میں شامل کرنے کے لیے 22 کروڑ، جامشور میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے دو نئے پلانٹس کے لیے 40 کروڑ، کینال تھر منصوبے کے لیے 28 کروڑ، منگلا ہائیڈرو پاور سٹیشن کی بحالی اور بہتری کے منصوبے کے لیے 24 کروڑ جبکہ لاہور میں پانی کے فراہمی اور نکاس آب کی بہتری کے منصوبے کے لیے 37 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔ اس کے علاوہ جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی پاکستان کو پہلے ہی مختلف جاری 10 ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 26 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرض دے رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply