جاپان سٹاک ایکسچینج کے تمام حصص کی قیمتیں گر گئیں

ٹوکیو کے تمام حصص معیاری اِشاریہ نکے اوسط کا بند بھائو ایک مرتبہ پھر 17 ہزار سے کم رہا

ٹوکیو کے تمام حصص معیاری اِشاریہ نکے اوسط کا بند بھائو ایک مرتبہ پھر 17 ہزار سے کم رہا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو کے تمام حِصص کی قیمتیں گزشتہ روز گِر گئیں اور معیاری اِشاریہ Nikkei اوسط کا بند بھائو ایک مرتبہ پھر 17 ہزار سے کم رہا۔ معیاری  Nikkei اوسط کا بند بھائو پیر کے مقابلے میں 402 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16 ہزار 708 رہا۔ وسیع تر حِصص کا اِشاریہ ٹوپکس 32 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1360 پر بند ہوا۔ منڈی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فروخت کے زیادہ تر آرڈرز منافع کے لئے تھے اور کئی سرمایہ کاروں نے رواں ہفتے جاپان اور امریکہ دونوں میں آئندہ ہونے والے مالیاتی پالیسی اجلاسوں کی وجہ سے خریداری سے گریز کِیا۔ انہوں نے زرِمبادلہ منڈی میں ین کی قدر میں مضبوطی اور شنگھائی حِصص منڈی میں حِصص قیمتوں میں کمی کو بھی ٹوکیو منڈی میں مندی کے دیگر عوامل قرار دیا۔

No comments.

Leave a Reply