امریکہ نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو بدعنوان اور کرپٹ قرار دیدیا

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ نے روس کے صدر Vladimir Putin کو بدعنوان اور کرپٹ قرار دیا ہے جبکہ روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس ایسے غیر ضروری پر مبنی بیان کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا۔ امریکی وزارتِ خزانہ میں مالی پابندیوں کے شعبے کے سربراہ Adam Szubin نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا  کہ روسی صدر Vladimir Putin کرپٹ ہیں اور امریکی حکومت یہ کئی برسوں سے جانتی ہے۔ ہم نے انہیں اپنے دوستوں اور قریبی ساتھوں کو نوازتے ہوئے دیکھا، اور ریاستی اثاثوں کو استعمال کرتے ہوئے ان افراد سے زیادتی کی جنھیں وہ اپنا قریبی نہیں سمجھتے تھے۔ اس میں چاہے روسی کی توانائی کی دولت ہو، چاہے اس میں حکومتی ٹھیکے ہوں، وہ اس میں ان کو نوازتے تھے  جن کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ یہ انھیں راضی رکھیں گے اور ایسا نہ کرنے والے کو اس سے نکال دیا اور میرے نزدیک یہ بدعنوانی ہے۔Adam Szubin نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی اس رپورٹ پر تصبرہ نہیں کیا جس کے مطابق صدر پیوٹن کی دولتِ تقریباً 40 ارب ڈالر ہے  تاہم Adam Szubin نے کہا ہے کہ روسی صدر دولت کا انبار لگا رہے ہیں۔ قیاس کی رو سے ان کی سرکاری تنخواہ سالانہ ایک لاکھ دس ہزار ڈالر ہے لیکن وہ ایک عرصے سے اپنی اصل دولتِ کو چھپانے کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply