بھارتی ایئر فورس کی نااہلی، یوم جمہوریہ پر اپنی ہی سرزمین پر بم برسا دیئے

بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی پریڈ کے دوران ایک جنگی طیارے نے اپنے ہی علاقے میں 5 بم برسا دیئے

بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی پریڈ کے دوران ایک جنگی طیارے نے اپنے ہی علاقے میں 5 بم برسا دیئے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی پریڈ کے دوران ایک جنگی طیارے نے اپنے ہی علاقے میں ایک، 2 نہیں پورے 5 بم برسا دیئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک بھر میں فوجی پریڈ کا اہتمام ہوا، ایسی ہی ایک پریڈ ریاست راجستھان میں پاکستان کی سرحد سے ملحقہ ضلع بارمر کے علاقے گگڑی میں  بھی ہوئی، اس پریڈ کو دیکھنے کے لئے  ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ پریڈ کے دوران بھارت کی مسلح افواج کی جانب سے اپنی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ جاری تھا  کہ اچانک پورا علاقہ زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ فضائی کرتب بازی کے دوران ایک جنگی جہاز میں موجود 5 بم  گر گئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی ایئر فورس نے بم گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب انڈیا گیٹ نئی دہلی میں ہوئی جبکہ فرانسیسی صدر فرانسس اولاند تقریب کے مہمان خصوصی  تھے، تقریب میں پریڈ کے دوران  فرانسیسی فوجی دستوں نے پہلی بار تقریب میں خصوصی طور پر شرکت  کی۔

No comments.

Leave a Reply