امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن سب سے آگے

امریکی صدارتی امیدوار  ہیلری کلنٹن

امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی رائے عامہ کے مختلف surveys کے مطابق صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں ری پبلکن پارٹی کے Donald Trump 34 فیصد ووٹ  جبکہ ڈیمو کریٹس کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن 52 فیصد ووٹ لے کر آگے ہیں۔ Surveys کے مطابق صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر Ted Cruz کی 23 فیصد کے مقابلے میں، Donald Trump کو 34 فیصد برتری حاصل ہے جبکہ فلوریڈا کے سینیٹر Marco Rubio 12 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ڈیمو کریٹس امیدواروں کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن سب سے آگے دکھائی دیتی ہیں انہیں اپنے قریب ترین حریف Bernie Sanders کی 36 فیصد کے مقابلے میں 52 فیصد برتری حاصل ہے۔ صدارتی امیدوار کے انتخاب کا آغاز 9 فروری سے ہو گا، جسے 2016ء کی صدارتی مہم کے حوالے سے پہلے سرکاری ووٹنگ کے امتحانی درجے کی حیثیت حاصل ہے۔

No comments.

Leave a Reply