پاکستان سمیت مختلف ممالک میں چین کے نئے سال کی تقریبات

چین میں نیا قمری سال 9 فروری 2016سے شروع ہو رہا ہے

چین میں نیا قمری سال 9 فروری 2016سے شروع ہو رہا ہے

کراکس ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان، نیپال، مصر، وینزویلا، کیوبا، کولمبیا اور لاطینی امریکہ کے کئی ممالک نے چین کے نئے سال کی تقریبات منانے کا اہتمام کیا ہے، اس کا مقصد عوام کو چین کی ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔ یاد رہے کہ چین میں نیا قمری سال 9 فروری 2016سے شروع ہو رہا ہے اور روایت کے مطابق یہ سال اس بار بندر کے سال سے منسوب ہے، متذکرہ ممالک میں اس سال کو چین اور لاطینی امریکہ کے عوام کے درمیان ثقافتی تبادلے کا سال قرار دیا جا رہا ہے،  وینزویلا میں منائے جانے والے موسم بہار کی تقریبات کو چین کے نئے سال کی تقریبات میں تبدیل کر دیا گیا۔ ان تقریبات میں 140 ممالک کے لوگ شرکت کر رہے ہیں،  علاوہ ازیں کیوبا، کولمبیا اور لاطینی امریکہ کے دیگر ممالک کے کئی شہروں میں یہ تقریبات بڑے اہتمام سے منائی جائیں گی۔ آئی این پی کے مطابق پاکستان کے کئی شہروں میں اس سلسلے میں غیر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد ہوں گی  جو چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کی علامت ہے۔

No comments.

Leave a Reply