جاپان کے شہنشاہِ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو پانچ روزہ کے لیے فلپائن پہنچ گئے

شاہی جوڑے نے فلپائن کے صدر کے ہمراہ سلامی لی

شاہی جوڑے نے فلپائن کے صدر کے ہمراہ سلامی لی

منیلا ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے شہنشاہِ Akihito اور ملکہ م Michiko فلپائن کے 5 روزہ دورے کے لئے گزشتہ روز منیلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔ شاہی جوڑے نے ہوائی جہاز سے باہر آنے کے بعد صدر Benigno Aquino سے مصافحہ کِیا۔ شاہی جوڑے نے فلپائن کا اپنا آخری دورہ 1962ء میں کیا تھا۔ جاپان کے شہنشاہ کو پھول پتیوں کا ہار اور ملکہ کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ اِس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور شاہی جوڑے نے فلپائن کے صدر کے ہمراہ سلامی لی۔ کابینہ وزراء نے انہیں خوش آمدید کہا۔ جاپان کے شہنشاہ Akihito اور ملکہ Michiko سرکاری مہمان کے طور پر آج Malacaang  محل میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply