ایشیا ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ2016 کا شیڈول جاری، 27 فروری کو پاک، بھارت مقابلہ

ایشیا ٹی ٹونٹی کپ 2016 بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا

ایشیا ٹی ٹونٹی کپ 2016 بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا

کوالالمپور ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان ایشیا کپ میں اب تک 10 مرتبہ آمنا سامنا کر چکی ہیں۔5 میچ پاکستان نے جبکہ 5 میں ہندوستان کامیاب رہا۔ یہ ٹورنامنٹ 24 فروری سے 6 مارچ تک پاکستان، ہندوستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ایک کوالیفائر ٹیم کے درمیان بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ٹیم کے لیے افغانستان، ہانگ کانگ، اومان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہو گا اور فاتح ٹیم ایشیا کپ میں پانچویں رکن کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ ہندوستان کے خلاف 27 فروری، دوسرا کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف 29 فروری، تیسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 2 مارچ اور چوتھا میچ سری لنکا کے خلاف 4 فروری کو کھیلے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 میچ کو کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اختتام 23 فروری کو ہو گا جس کے فوری بعد یعنی 24 فروری کو اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہو جائے گا۔ اس کے بعد 8 مارچ سے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بھارت میں شروع ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply