ٹوکیو کے اسٹاک ایکسچینج میں حِصص کی قیمتوں میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

ٹوکیو کے اسٹاک ایکسچینج میں حِصص کی قیمتوں میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

ٹوکیو کے اسٹاک ایکسچینج میں حِصص کی قیمتوں میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو کے اسٹاک ایکسچینج میں حِصص کی قیمتوں میں گزشتہ روز اضافہ ہوا اور معیاری اِشاریہ  Nikkei  میں 500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ یورپی اور امریکی منڈیوں میں گزشتہ روز اضافے کے بعد تمام حِصص کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔Nikkei اوسط کا بند بھائو منگل کے بند بھائو کے مقابلے میں 455 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17 ہزار 163 رہا۔ وسیع تر حِصص کا اِشاریہ Topix 40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1400 پر بند ہوا۔ منڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز خام تیل کی قیمتوں میں بہتری آنے اور یورپی و امریکی حِصص قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

No comments.

Leave a Reply