بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو کچلنے کیلئے مزید فوجی نفری تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

سیکیولر اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو کچلنے کیلئے مزید فوجی نفری تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر اور نکسل باغیوں سمیت  آزاد ریاست کا مطالبہ کرنے والے دیگر علاقوں میں فوج کی 17 بٹالینز کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 17 میں سے 5 انڈین ریزرو بٹالینز مقبوضہ کشمیر میں، 4 چھتیس گڑھ میں، 3 جھار کھنڈ میں، 3 اڑیسہ میں اور 2 بٹالینز مہار اشٹرا میں تعینات کی جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 بٹالینز کی تعیناتی کے لئے وادی کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو 60 فیصد نوکریاں فراہم کی جائیں گی  جنھیں کانسٹیبلز اور کلاس فور پر تعینات کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں کو کچلنے کے لئے بھرتیاں سیکیورٹی Related expendature scheme کے تحت کی جائیں گی۔

No comments.

Leave a Reply