سویڈن کی حکومت نے 80 ہزار پناہ گزینوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرنے کا فیصلہ

سویڈن کی حکومت نے 80 ہزار پناہ گزینوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرنے کا فیصلہ

سویڈن کی حکومت نے 80 ہزار پناہ گزینوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرنے کا فیصلہ

اسٹاک ہوم ۔۔۔ نیوز ٹائم

سویڈن کی حکومت نے اپنے ہاں پناہ لینے والے 80 ہزار افراد کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سویڈش وزیر داخلہ Anders Ygeman کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے 2015ء کے دوران جنگ زدہ ملکوں سے نقل مکانی کر کے سویڈن پہنچنے والے 80 ہزار افراد کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ اس کے باوجود یہ لوگ سویڈن میں مقیم ہیں۔ ان کے خلاف جلد ہی حکومت سخت کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔ العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک مقامی اخبار اور ایف وی ٹی  ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سویڈن کے وزیر داخلہ Anders Ygeman کا کہنا تھا کہ ہم سویڈن میں آنے والے تارکین وطن کا اندازہ 60 ہزار لگا رہے تھے لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 80 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ حکومت نے پولیس اور ایمی گریشن حکام کو ہدایت کی ہے  کہ وہ پچھلے سال پہنچنے والے تمام پناہ گزینوں کے کوائف جمع کریں تاکہ انہیں ملک سے نکالنے کا پروگرام بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کی واپسی میں کئی سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply