امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شمالی کوریا کو دنیا کے لئے خطرہ قرار دے دیا

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا حامل شمالی کوریا دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ اپنے چینی ہم منصب  وانگ ای کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا  کہ شمالی کوریا دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے اور امریکا اپنے دوست ممالک اور اتحادیوں کو خطرے سے بچانے کے لئے جو ممکن ہو سکا کرے گا  جبکہ امریکا اور چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبر ہیں  اور دونوں ملک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ چین کے دوران شمالی کوریا کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست تھا اس لئے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران جان کیری نے کسی چیز کو پوشیدہ نہیں رکھا  اور اس معاملے پر کھل کر بات کی کہ چین، شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر مزید اقدامات کر سکتا تھا۔ واضح رہے کہ چین کو شمالی کوریا کا سفارتی اور معاشی محافظ سمجھا جاتا ہے  جبکہ ہائیڈروجن بم کے تجربے کا اعلان کئے جانے کے بعد چین نے شمالی کوریا کے سفیر کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply