جاپان کے شہنشاہ اکی ہتو اور ملکہ مچیکو کی منیلا میں استقبالیہ تقریب میں شرکت

شاہی جوڑے نے دارالحکومت کے مرکز میں واقع فلپائن کے قومی ہیرو ہوسے ریسال کے مقبرے کا دورہ کیا

شاہی جوڑے نے دارالحکومت کے مرکز میں واقع فلپائن کے قومی ہیرو ہوسے ریسال کے مقبرے کا دورہ کیا

منیلا ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے شہنشاہ  Akihito اور ملکہ Michiko نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور فلپائن کے صدر Benigno Aquino سے ملاقات کی۔ جاپان کے شاہی جوڑے نے گزشتہ روز فلپائن کے سرکاری مہمانان کی حیثیت سے اپنے 5 روزہ دورے کی باضابطہ تقریبات کا آغاز کیا۔تقریب میں Malacanang صدارتی محل کے سامنے شہنشاہ جاپان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد شاہی جوڑے نے صدر اکینو سے ملاقات کی۔ شاہی جوڑے کے ساتھ موجود جاپانی حکام نے بتایا ہے کہ فلپائن کے صدر اکینو نے کہا  کہ جاپانی گاڑیاں ان کے ملک میں بہت مقبول ہیں جہاں روز بروز گاڑیوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جاپان کے شہنشاہ Akihito  نے جواب دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فروغ پاتے ہوئے تبادلے کو دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ہے۔ بعد ازیں شاہی جوڑے نے دارالحکومت کے مرکز میں واقع فلپائن کے قومی Hero Jose Rizal کے مقبرے کا دورہ کیا۔ منیلا کے ناظم کی رہنمائی میں شاہی جوڑے نے وہاں پھول چڑھائے اور مرحوم کے لیے خاموش دعا کی۔

No comments.

Leave a Reply