یمن کی آدھی سے زیادہ آبادی کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

یمن کی آدھی سے زیادہ آبادی کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے

یمن کی آدھی سے زیادہ آبادی کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے

جنیوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کی Food and Agriculture Organisation نے کہا ہے  کہ یمن میں جنگ کے باعث آدھی سے زیادہ آبادی یعنی تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی xinhua کے مطابق اقوام متحدہ کے فوڈ ادارے نے مزید بتایا  کہ جاری جنگ اور درآمدات پر پابندی یمن میں خوراک بحران کی بڑی وجوہات ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان Stephane Dujarric کا کہنا ہے کہ جون 2015ء سے خوراک بحران سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply