سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ: ادریس ایلبا نے 2 ایوارڈ حاصل کئے

اداکار ادریس ایلبا

اداکار ادریس ایلبا

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی 22ویں سالانہ تقریب گزشتہ شب لاس اینجلس میں  منعقد ہوا اس موقع پر اداکار Idris Elba نے فلموں Beasts اور ” No Nation اور  Luther ” میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر 2 ایوارڈ حاصل کیے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کسی اداکار نے اس تقریب میں 2 ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔Leonard DiCaprio نے ” The Revenant ” میں بہترین اداکاری اور اداکارہ Brie Larson نے فلم ”روم” کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔ ٹیلی ویژن کی سب سے اچھی کاسٹ کا ایوارڈ ” Orange is the New Black ” اور ” Downton Abbey ” کے نام رہا۔ ہالی ووڈ فلم ” Mad Max: Fury Road ” اور معروف ٹی وی سیریز ” Game of Thrones ” نے بھی ایوارڈ اپنی جھولی میں ڈالے۔ قبل ازیں فلمی ستاروں کے زرق برق ملبوسات نے ایوارڈز تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب میں اداکارہ Saoirse Ronan ، Alicia Vikander ، Brie Larson ، اداکار Idris Elba ، Viola Davis ، Rami Malek اور Straight Outta Compton کی کاسٹ شریک ہوئی۔

No comments.

Leave a Reply