نائجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 65 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگری میں بوکوحرام کے شدت پسندوں نے حملہ کر کے 65 افراد کو ہلاک کر دیا

نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگری میں بوکوحرام کے شدت پسندوں نے حملہ کر کے 65 افراد کو ہلاک کر دیا

ابوجا ۔۔۔ نیوز ٹائم

شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے شمال مشرقی شہر Maiduguri کے رہائشی علاقوں پر حملہ کر کے 65 افراد کو ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ نائجیریا کے شمال مشرقی شہر Maiduguri میں بوکوحرام کے شدت پسندوں نے حملہ کر کے 65 افراد کو ہلاک کر دیا۔ نائجیریا کے عسکری ترجمان Colonel Mustapha Ankas کے مطابق شدت پسندوں نے گزشتہ رات مشرقی Maiduguri سے 5 کلو میٹر دور رہائشی علاقے میں Dalori برادری پر حملہ کر کے 65 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ حملے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 6 برسوں میں بوکوحرام کے شدت پسندوں نے 20 ہزار افراد کو قتل کیا جبکہ 23 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

No comments.

Leave a Reply