دو ہزار پچیس میں دنیا کے حالات کیا ہوں گے؟ امریکی ادارہ سٹراٹفر کی رپورٹ

دو ہزار پچیس میں دنیا کے حالات کیا ہوں گے؟

دو ہزار پچیس میں دنیا کے حالات کیا ہوں گے؟

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

2025 میں دنیا کے حالات کیا ہوں گے؟ اس حوالے سے سٹریٹجک تجزیہ اور پیشگوئی کرنے والی مشہور امریکی جیو پولیٹیکل فرم Stratfor نے اگلے عشرے کی پیشگوئی میں انکشاف کیا ہے۔ اس عشرے کی پیشگوئی رپورٹ کے مطابق 2020ء کے اختتام تک عالمی سپر پاور  امریکہ افراتفری کا شکار ہو کر عالمی طاقت سے اس کی گرفت کھو دے گا اورISIS کا وجود بھی ختم ہو جائے گا۔ اس پرائیویٹ انٹیلی جنس کی گزشتہ عشرے کی درست ثابت ہونے والی پیشگوئیوں میں یورپی یونین کے مسائل کی دلدل میں پھنسنے، قومیت اور سماجی ناہمواریوں کا فروغ اور چینی معیشت کی کمزوری شامل ہے۔ نئی پیشگوئی کے مطابق 2020ء تک مشرق وسطیٰ میں 2 بڑی جنگیں ختم ہو جائیں گی البتہ دہشتگردی کے واقعات جاری رہیں گے۔ دوسری پیشگوئی کے مطابق یورپ کا متنوع نظام اور آبادیات یورپی یونین کے اداروں پر گہرے اثرات چھوڑے گا  جس سے یورپ کے لئے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔ یورپ کے قومی لیڈروں کو عوام کے سخت دبائو کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ یورپی یونین اگلے عشرے تک مالیاتی بحران کا شکار اور قومیت پرستی میں اضافہ ہو گا۔ یورپی یونین میں شامل ممالک بچائو کے ساتھ ساتھ سرحدوں کو مزید محفوظ بنانے کی پالیسیاں اختیار کریں گے۔ تیسری پیشگوئی کے مطابق روس آبادیاتی مسائل سے چھٹکارے کی غرض سے سابق سوویت ریپبلکس کو بھی دوبارہ ضم کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس کے علاوہ اپنی مارکیٹ کو توسیع اور سب سے بڑھ کر کچھ علاقوں پر قبضہ بھی کر لے گا۔ روس کا یہ اقدام اس کے پڑوسی ممالک کیلئے اشتعال کا باعث بنے گا۔ اس کے علاوہ فیڈریشن کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت نہ ہونے کے باعث دفاعی اخراجات میں اضافہ، تیل کی گرتی قیمتیں اور داخلی مسائل روس کو مزید کمزور کر دیں گے۔ رپورٹ میں روس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے  کہ ماسکو معقول حد تک کمزور ہو گا جو روس کے پارہ پارہ ہونے کا سبب بنے گا۔ روس کے موجودہ حالت میں قائم رہنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پولینڈ، ہنگری اور رومانیہ بھی ماضی کی طرح روس سے اپنے مقبوضہ علاقے چھین لیں گے۔ چوتھی پیشگوئی کے مطابق امریکہ، ترکی کی بھر پور حمایت جاری رکھے گا جس کے باعث ترکی، مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرے گا۔ پانچویں پیشگوئی کے مطابق چین کی بھر پور کوششوں کے باوجود اس کی معیشت کمزور ہو گی۔ جنوب مشرقی ایشیا سمیت 16 اقوام کے گروپ کے بجائے مشرقی افریقہ اور لاطینی امریکہ نئی معاشی طاقتیں بن کر ابھریں گی۔ رپورٹ کے مطابق جاپان کے خطے میں نئی طاقت بننے کے باعث چین اس کی فوجی طاقت کا کچھ حصہ بھی کھو دے گا۔ چھٹی پیشگوئی کے مطابق امریکہ ماضی کے برعکس تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے عالمی تنازعات سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرے گا۔ اس کے علاوہ امریکہ کو اپنی ہم پلہ طاقتوں سے بڑے سٹریٹجک خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ساتویں پیشگوئی کے مطابق چوتھی بڑی معیشت جرمنی بھی اپنی طاقت کھو دے گا۔ بچائو پالیسیاں اس کی برآمدات پر اثر انداز ہوں گی جس کے باعث اگلے عشرے تک جرمنی بھی اپنا اثر و رسوخ کھو دے گا۔ آٹھویں پیشگوئی کے مطابق پولینڈ اگلی نصف دہائی تک اپنی طاقت میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا۔ اس کے علاوہ اس کے اتحادی روس سے اپنے مقبوضہ علاقوں کو واپس لینے کیلئے بھر پور حمایت کریں گے۔ نہویں پیشگوئی کے مطابق مشرق وسطی ٹوٹنا شروع ہو جائے گا۔ مغرب کے حمایت یافتہ ممالک ختم ہو جائیں گے جبکہ دیگر ممالک آپس میں خانہ جنگی کا شکار ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply