تائیوان میں شدید زلزلہ، 5 افراد ہلاک، 220 افراد زخمی

تائیوان میں6.4 شدت کے زلزلے نے عمارتوں کو ہلا ک

تائیوان میں6.4 شدت کے زلزلے نے عمارتوں کو ہلا ک

تائی پے ۔۔۔ نیوز ٹائم

تائیوان کے جنوبی حصے میں شدید زلزلے کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 220 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنیچر کی علی الصبح آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے نے ملک کی عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا  جس کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں جبکہ کئی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ عمارتیں زمین بوس ہونے کی وجہ سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 220 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہوئی ہیں جن میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت بھی شامل ہے۔تقریباً 20 لاکھ کی آبادی والے شہر Tainan سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہر کی انتظامیہ نے ہنگامی ٹیم قائم کر دی ہے۔Tainan کی رہائشیوں کی جانب سے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے 300 کلو میٹر فاصلے پر واقع دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کیے گئے اور اس وقت سے اب تک کئی آفٹر شاکس بھی آ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ تائیوان ایسے خطے میں واقع ہے جہاں دو tectonic plates آپس میں ٹکراتی ہیں اور وہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ تائیوان میں 1999ء میں 7.6 کی شدت کے زلزلے سے 2300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply