ٹائی ٹینک کے ہیرو کی جان بچائی جا سکتی تھی، کیٹ ونسلیٹ کا اعتراف

برطانوی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ

برطانوی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

کیٹ ونسلیٹ نے ایسی بات کا اعتراف کر لیا ہے جو بہت عرصے سے ان کی فلم ٹائی ٹینک دیکھنے والوں کے ذہنوں میں گھوم رہی تھی۔ یعنی Leonardo DiCaprio ٹائی ٹینک کے اس دروازے میں سما سکتے تھے اور ان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ یہ وہ بات ہے جو 1997ء میں اس آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کے ریلیز ہونے کے بعد سے اس کے الفاظ ذہنوں کو پریشان کرتی رہی ہے۔ اس ہفتے Jimmy Kimmel کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی اداکارہ Kate Winslet نے اعتراف کیا کہ فلوٹنگ ڈور میں دو آدمیوں کی گنجائش تھی جس پر  Jimmy Kimmel نے کہا پھر بھی آپ نے اپنے ہیرو کو فریز ہو کر مر جانے دیا۔ Kate Winslet نے جواب میں کہا ہاں مجھے معلوم ہے۔ میں اعتراف کرتی ہوں کہ  Leonardo DiCaprio بھی اس دروازے میں فٹ آ سکتے تھے مگر اس کا صحیح جواب رائٹر اور ڈائریکٹر ہی دے سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply