ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں حصص 900 پوائٹس سے زیادہ گر گئی

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں حصص 900 پوائٹس سے زیادہ گر گئی

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں حصص 900 پوائٹس سے زیادہ گر گئی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ اور یورپ کی منڈیوں میں گراوٹ اور ڈالر کے مقابلے میں ین کی قدر میں تیزی کے ساتھ اضافے کے بعد ٹوکیو حِصص منڈی میں گزشتہ روز تمام حِصص کی قیمتیں گِر گئیں ۔ معیاری اِشاریہ  Nikkei اوسط پیر کے مقابلے میں 918 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16 ہزار 85 پر بند ہوا۔ وسیع تر حِصص کا اِشاریہ TOPIX index 76 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک ہزار 304 پر بند ہوا۔ عالمی معاشی امکانات پر تشویش کی وجہ سے امریکہ اور یورپی منڈیوں میں حِصص کی قیمتیں گِر گئیں۔ غیر ملکی زرِمبادلہ منڈی میں جاپانی سکہ ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 114 ین تک پہنچ گیا۔  منڈی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ین کی قدر میں اضافے نے گاڑی سازوں اور برآمد سے متعلقہ کمپنیوں کیلئے تشویش کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینک آف جاپان کی جانب سے منفی شرحِ سود کا اقدام سرمایہ کاروں کی تشویش کو دور کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ بینک کے حِصص بھی گِر گئے ہیں کیونکہ توقع ہے کہ مالیاتی ماحول زیادہ سخت ہو جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply