چین نے متنازع سمندری حصے پر جدید ترین میزائل سسٹم نصب کر دیا

متنازع سمندری ووڈی جزیرے

متنازع سمندری ووڈی جزیرے

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا اور تائیوان نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے جنوب میں واقع متنازع سمندری حصے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا جدید ترین میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے اپنے زیر تسلط  Woody جزیرے میں میزائل batteries نصب کی ہیں جبکہ تائیوان اور ویت نام بھی اس علاقے کی ملکیت کے دعویدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی چین کی سمندری حدود سے ملحق خطے میں امن بحال کرنے کے لئے تمام فریقین کو مل کر مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیئے اور ایسے یکطرفہ اقدامات اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے جو خطے میں مزید تصادم کو فروغ دینے کا باعث بنیں۔ امریکی حکام نے بھی چین کی جانب سے متنازع سمندری حدود میں زمین سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل سسٹم نصب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر کے مطابق چین نے متنازع علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے 8 میزائلز لانچز کی 2 بیٹریاں اور ریڈار سسٹم نصب کیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سمندری راستوں کے تعین کی آزادی کو یقینی بنانے کے ساتھ خطے میں امن قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، چین کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی عمل کو نہ صرف امریکا بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا جائے۔

No comments.

Leave a Reply