جاپان: ماں کا بچی پر انوکھا ظلم، ماں گرفتار

جاپان میں ماں نے طیش میں آ کر اپنی نو عمر بیٹی کو 30 مردہ گولڈ مچھلیاں کھلا دیں

جاپان میں ماں نے طیش میں آ کر اپنی نو عمر بیٹی کو 30 مردہ گولڈ مچھلیاں کھلا دیں

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں ماں نے طیش میں آ کر اپنی نو عمر بیٹی کو 30 مردہ گولڈ مچھلیاں کھلا دیں جو جاپان میں بچوں سے بڑھتے ہوئے برے رویے کی ایک واضع مثال ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں خاتون کی بیٹی نے مچھلی کے ٹینک میں غلطی سے واشنگ پائوڈر ڈال دیا  جس سے تمام مچھلیاں ہلاک ہو گئی اس کے بعد غضب ناک ماں نے اپنی بیٹی کو ایک کے بعد ایک تمام مردہ مچھلیاں کھلا دیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان پر بچی کے منہ میں مچھلیاں ٹھونسنے کے ساتھ ایک الزام یہ بھی ہے کہ انہوں نے اس سے قبل نوعمر لڑکی کو رسیوں سے باندھ کر اس کے چہرے پر گھونسے مارے تھے اور سگریٹ سے اس کی زبان جلا دی تھی۔ واضح رہے کہ جاپان میں والدین کی جانب سے بچوں پر بہیمانہ تشدد کا یہ پانچواں واقعہ ہے  جبکہ پورے ملک میں اس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ماہ ایک جاپانی ماں نے اپنی 3 سالہ بچی پر گرم پانی انڈیل کر اسے ہلاک کر دیا تھا۔ جاپانی وزارتِ دفاع کے مطابق گزشتہ سال مارچ سے اب تک بچوں پر تشدد اور زد و کوب کے 89 ہزار واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ جاپان میں بزرگ شہریوں پر بھی تشدد بڑھتا جا رہا ہے۔ 2014 میں ایک نرسنگ ہوم کے ملازم نے 87 سالہ جاپانی کو بالکونی سے چار منزل نیچے گرا دیا تھا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply