امریکی صدر 55 سال بعد کیوبا کا پہلا دورہ کریں گے

امریکی صدر باراک اوباما

امریکی صدر باراک اوباما

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا اور کیوبا کے درمیان 55 سال سے زائد عرصے بعد ایک مرتبہ پھر تعلقات بحال ہونے جا رہے ہیں اور صدر اوباما آئندہ ہفتے کیوبا کا دورہ کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر باراک اوباما آئندہ ہفتے کیوبا کا تاریخی دورہ کریں گے  جبکہ وہ اس دورے کے لئے بے چین ہیں، 1959ء میں کیوبا کے انقلاب کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا  کہ کوئی امریکی صدر کیوبا کا دورہ کرے گا جبکہ آخری مرتبہ سابق امریکی سربراہ Calvin Coolidge نے 1928ء میں کیوبا کا دورہ کیا تھا۔ امریکا کے صدر باراک اومابا نے اپنے کیوبا کے ہم منصب سے دسمبر 2014 ء میں ملاقات کی تھی جس کے بعد جولائی 2015ء میں دونوں ملکوں نے تاریخی تعلقات بحال کئے  جبکہ اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفری تعلقات کے خواہاں ہیں  جس کے لئے صدر اوباما کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ 1959ء میں Fidel Castro کے اقتدار میں آنے کے بعد سویت یونین میں شمولیت کے بعد  امریکا نے کیوبا پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد تعلقات ختم کر دیئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply