امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے بعد بھارتی شہریوں کو بھی امریکہ سے نکالنے کا اعلان کر دیا

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی باشندے امریکی شہریوں کی ملازمتیں چھین رہے ہیں میں صدر بنا تو بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکال دوں گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر بنا تو بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکال دوں گا۔  بھارتی باشندے امریکی شہریوں کی ملازمتیں چھین رہے ہیں۔  اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی باشندے امریکی شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی باشندوں نے امریکی شہریوں کی ملازمتوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔  اگر میں امریکا کا صدر بن گیا تو بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکال دوں گا۔

No comments.

Leave a Reply