بالی ووڈ اداکار سنجے دت ساڑھے 3 سال بعد جیل سے رہا

بالی ووڈ اداکار سنجے دت

بالی ووڈ اداکار سنجے دت

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بالی ووڈ اداکار  Sanjay Duttکو ساڑھے 3 سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔سنجے دت کو 1993ء کے ممبئی دھماکوں میں ملوث آوروں سے غیر قانونی طور پر ہتھیار خریدنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی تھی۔سنجے دت کو 16 مئی 2013ء کو 5 سال کے لیے پونا کی جیل بھیجا گیا تھا، ان کے اچھے رویے اور چال جلن کی جہ سے ڈیڑھ سال کی سزا معاف کر دی گئی تھی۔سنجے دت کو پونا کی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق رہائی کے وقت جیل کے باہر سنجے کے اہلخانہ ، فلم ڈائریکٹر Raj Kumar Hirani ، ہزاروں مداح اور میڈیا کی بڑی تعداد ان کے استعقبال کے لیے موجود تھی۔ جیل سے رہائی ے بعد سنجے دت پونے ایئر پورٹ پہنچے اور چارٹر طیارے کے ذریعے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993ء کے ممبئی حملہ کیس میں مارچ 2013ء میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملک کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سنجے دت نے 16 مئی 2013ء کو اپنی گرفتاری پیش کی۔ جس کے بعد انہیں آرتھر روڈ سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔ ایک ہفتے بعد پونے کی جیل منتقل کیا گیا جہاں جیل انتظامیہ کے ساتھ ان کے اچھے رویے کے باعث ان کی سزا میں چند ماہ کی کمی کر دی گئی۔ سنجے دت مقدمے میں پہلے ہی 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے تھے جبکہ بقیہ 42 ماہ کی سزا جیل میں کاٹ رہے تھے۔

No comments.

Leave a Reply