مصالحہ لگی مزیدار فرائی مچھلی پلیٹ میں زندہ ہو گئی

برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ فرائی مچھلی زندہ ہو گئی

برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ فرائی مچھلی زندہ ہو گئی

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

بعض اوقات ایسے عجیب و غریب واقعات ہوتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر بھی یقین نہیں آتا۔ ایسا ہی کچھ ہوا برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جہاں فرائی کی گئی مچھلی کو جسیے ہی کھانے کے لیے گاہگ اس کی طرف گیا وہ زندہ ہو گئی جسے سیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ برطانوی میڈیا کی جاری کردہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مصالحوں سے سجی فرائی مچھلی پلیٹ پر پڑی ہے اور گاہک اسے کھانے کے لیے تیار ہے اور جیسے ہی اس نے کانٹا ہاتھ میں پکڑ کو مچھلی کی طرف بڑھایا تو اس میں حرکت پیدا ہو گئی اور اس کے گلپھڑے سانسس سے پھولنے لگے۔ اسی دوران دوسرے شخص نے مچھلی کو زندہ دیکھ کر اس کے منہ میں پانی ڈالا جسے پی کر مچھلی کی سانسیں جیسے بحال ہو گئی ہوں جبکہ اس سے بھی دلچسپ بات یہ تھی کہ مچھلی نے پانی پینے کے بعد منہ دوبارہ سختی سے بند کر لیا۔   اس دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور اب تک اسے یک لاکھ 30 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے تاہم اس فوٹیج میں یہ بات واضح نہیں ہو رہی کہ مچھلی اتنی دیر تک پانی سے باہر رہی اور پھر اسے فرائی بھی کیا گیا تو وہ زندہ کیسے رہی۔

No comments.

Leave a Reply