برطانیہ انسانی حقوق کی کمی دنیا کے لیے خطرناک مثال قائم کر رہا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

برطانیہ انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کر رہا ہے۔

برطانیہ انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کر رہا ہے۔

برطانیہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ برطانیہ انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کر رہا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی کمی دنیا بھر کے آمروں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ رپورٹ میں برطانیہ کے مختلف اقدامات پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے جن میں پناہ گزینوں کی ذمہ داری اٹھانے سے انکار، تحقیقاتی اختیارات کے مجوزہ بل اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت سے متلعق لائسنسز کا اجرا شامل ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں برطانیہ کو خبردار کیا کہ اس کی جانب سے مختلف محاذوں پر انسانی حقوق کے اداروں کو کمزور کرنے سے ایک خطرناک مثال قائم ہو رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply