رواں سال صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں 663 مکانات مسمار کیے: یونائیٹڈ نیشن

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مقامی عرب شہریوں کے مکانات کی مسماری

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مقامی عرب شہریوں کے مکانات کی مسماری

رام اللہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے برائے فلسطینی پناہ گزین “اونروا” نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مقامی عرب شہریوں کے مکانات کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یو این امدادی ادارے کے  ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے سال نو کی تقریبات کے دوران بھی فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ بند نہیں کیا جا سکا ہے۔ “اونروا” کے ترجمان کریس گینز نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے دسیوں مکانات مسمار کیے، جن کے نتیجے میں کم سے کم  68 فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہو گئے ہیں۔ مکانات مسماری کا سلسلہ ہر وقت جاری رہتا ہے حتی کہ نئے سال کی تقریبات کے دوران  اور کرسمس کے موقع پر بھی یہ ظالمانہ سرگرمیاں بند نہیں کی گئی ہیں۔ کریس گینز نے بتایا کہ رواں ہفتے صہیونی فوج نے رام اللہ کے قریب عین ابو ایوب، اریحا کے قریب فصائل الوسطی اور وادی اردن میں فلسطینیوں کے درجنوں مکانات مسمار کیے جن میں  46 افراد گھروں کی چھت سے محروم کردیے گئے۔ صہیونی فوج کے اس ظلم کے نتیجے میں متاثرہ فلسطینیوں میں نصف بچے شامل ہیں۔ سخت سردی کے موسم میں مکانات سے محروم کر دیے گئے شہری ایک مصیبت کا سامنا کر رہے ہیں۔ کریس گینز نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور مکانات مسمار کے نتیجے میں 103 فلسطینیوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔ اس دوران صہیونی فوج نے  مغربی کنارے میں  633 اور مشرقی بیت المقدس میں  259 مکانات مسمار کیے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply