اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت شمالی کوریا کو تیل کی ترسیل محدود کر دی جائے گی

اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت شمالی کوریا کو تیل کی ترسیل محدود کر دی جائے گی

اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت شمالی کوریا کو تیل کی ترسیل محدود کر دی جائے گی

یو این  ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل متوقع طور پر چند دنوں میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں اضافے کی قرارداد منظور کر  لے گی، جس کے تحت شمالی کوریا کو تیل کی ترسیل محدود کر دی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق امریکہ اور چین نے شمالی کوریا کے حالیہ جوہری تجربے اور راکٹ لانچ کی پاداش میں اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر بدھ کے روز اتفاق کیا تھا۔ کونسل کے دونوں مستقل رکن ملک ڈیڑھ ماہ سے ان پر مذاکرات کر رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممالک نے شمالی کوریا کو تیل کی چند مصنوعات سمیت قدرتی وسائل کی تجارت محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجوزہ پابندیوں سے اثاثوں کو منجمد کرنے اور شمالی کوریائی افراد و اداروں کے بیرون ملک سفر پر پابندیاں عائد کرنے کے عمل میں اہم توسیع ہو گی۔ توقع ہے کہ سلامتی کونسل، روس سمیت چند متعلقہ ملکوں کی رائے سے ضروری رد و بدل کر کے جلد از جلد رواں ہفتے کے اندر اس قرارداد کو منظور کر لے گی۔

No comments.

Leave a Reply