لبنان کے خلاف عرب دنیا اکھٹی، کویت اور قطر نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

کویت اور قطر نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے

کویت اور قطر نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے

کویت سٹی، ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد کویت اور قطر بھی میدان میں آ گئے اور سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی، تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد سے خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ بیروت میں کویتی سفارتخانے کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ انتہائی ضروری حالات کے بغیر لبنان چھوڑ دیں تاہم اس اعلان کی وجہ نہیں بتائی گئی۔  یہ الرٹ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جس سے ایک دن قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی اپنے شہریوں کو اسی طرح کی ہدایت کی تھی۔ اپنے شہریوں کو لبنان جانے سے روکنے والے تمام پانچوں ممالک خلیج تعاون کونسل کے رکن ہیں اور عمومی طور پر سعودی عرب کے سفارتی موقف کی تائید کرتے ہیں۔ خلیج تعاون کونسل کا چھٹا رکن عمان اپنے عرب پڑوسیوں اور ایران سے برابری کی سطح کے تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے۔  یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لبنان چھٹیاں منانے کیلئے عرب شہریوں کا پسندیدہ مقام ہے۔ یہ فیصلے سعودی عرب کے تین بلین ڈالر کے لبنان آرمی کی امداد بند کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں کیونکہ لبنان کی حکومت نے اس مذمتی بیان پر دستخط کرنے میں ناکام رہی تھی جس میں ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی گئی تھی۔

No comments.

Leave a Reply