بھارتی حکومت فرقہ وارانہ تشدد روکنے میں ناکام ہو گئی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارتی حکومت فرقہ وارانہ تشدد روکنے میں ناکام ہو گئی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارتی حکومت فرقہ وارانہ تشدد روکنے میں ناکام ہو گئی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکام کو مخالفین کے بارے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی فضا کو بڑھاوا دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے  کہ بھارتی حکومت فرقہ وارانہ تشدد کے ایسے سینکڑوں واقعات روکنے میں ناکام رہی جس میں اکثریتی ہندو آبادی کی طرف سے مسلمانوں یا دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اپنی سالانہ رپورٹ میں کہنا ہے  کہ بھارتی حکومت فرقہ وارانہ تشدد کے ایسے سینکڑوں واقعات روکنے میں ناکام رہی جس میں اکثریتی ہندو آبادی کی طرف سے مسلمانوں یا دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔  صرف یہی نہیں بلکہ حکمراں جماعت بی جے پی کے ارکان پارلیمان نے اپنی اشتعال انگیز تقاریر اور تشدد کا جواز دے کر مذہبی تنائو کو فروغ دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے سول سوسائٹی کے ایسے گروپوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے  جو حکومتی اقدام پر سوال اٹھاتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply