گزشتہ 27 صدیوں کے مقابلے میں سمندروں کی سطح 20 ویں صدی میں زیادہ بلند ہوئی، سائنسدان

گزشتہ 27 صدیوں کے مقابلے میں سمندروں کی سطح 20 ویں صدی میں زیادہ بلند ہوئی، سائنسدان

گزشتہ 27 صدیوں کے مقابلے میں سمندروں کی سطح 20 ویں صدی میں زیادہ بلند ہوئی، سائنسدان

نیو جرسی ۔۔۔ نیوز ٹائم

سائنسدانوں نے زمین کی 3 ہزار سال کی تاریخ پر تحقیق کے بعد کہا ہے کہ گزشتہ 27 صدیوں کے مقابلے میں 20صدی میں سمندروں کی سطح قدرے زیادہ بلند ہوئی ہے۔Rutgers University کے موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 800 قبل مسیح سے جائزہ لیا جائے  تو معلوم ہوتا ہے کہ 1900ء کے بعد عالمی طور پر سمندر کی سطح سب سے زیادہ بلند ہوئی ہے اور اس کا بات 95 فیصد امکان ہے کہ یہ تبدیلیاں 20صدی میں ہی ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق 24 مختلف مقامات پر سمندروں میں اتار چڑھائو کے 1300 واقعات کا بھر پور جائزہ لیا گیا ہے  اس کے لیے دنیا بھر میں لہروں کو ناپنے والے 66 آلات (ٹائڈل گاج) کا ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا جس سے ثابت ہوا کہ 20صدی میں ہر سال اوسطاً سمندروں کی سطح میں 1.4 ملی میٹر کا اضافہ ہوا ہے اور اسی صدی میں سمندروں کی سطح غیر معمولی طور پر بڑھنا شروع ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ آب و ہوا میں تبدیلی کی ذمے دار انسانی کی منفی سرگرمیاں ہیں جس سے موسم کا مزاج بگڑ رہا ہے۔ 20صدی میں سطح سمندر میں اوسطاً 2.75 انچ  (7  سینٹی میٹر) کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے تحقیق سے ثابت ہے کہ 1000 سے 1400 کے درمیان پوری دنیا میں سمندروں کی سطح میں 8 سینٹی میٹر کمی ہوئی تھی اور اسی عرصے میں عالمی درجہ حرارت میں 0.2 سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوئی تھی لیکن اب عالمی درجہ حرارت میں غیر معمولی تبدیلی سے دنیا بھر میں سمندروں کی سطح میں غیر معمولی بلندی دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے ضروری نہیں کہ مخصوص سال کے بعد ہی سمندروں میں اضافہ ہوا  لیکن وجہ یہ ہے کہ اس سے قبل کا ڈیٹا دستیاب نہیں اور جس پر کوئی ماڈل تیار کیا جا سکتا تھا۔  اس مطالعے میں دنیا کے 10 ممتاز سائنسدانوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے اور تحقیق میں 3 ہزار سال کا عالمی ڈیٹا استعمال کر کے سمندروں کی بلند ہونے والی سطح کا جائزہ لیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply