امریکہ کا عراق کو 10 ڈرون طیارے اور 75 میزائل دینے کا فیصلہ

ڈرون طیارے آئندہ 2 ماہ تک بغداد پہنچائے جائیں گے

ڈرون طیارے آئندہ 2 ماہ تک بغداد پہنچائے جائیں گے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ نے عراق کو 10 ڈرون طیارے اور 75 میزائل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ نے عراقی حکومت کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر قابو پانے کے لیے امریکہ نے عراقی حکومت کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ عراق نے 75 میزائلوں کی ادائیگی بھی کردی ہے، جبکہ ڈرون طیارے آئندہ 2 ماہ تک بغداد پہنچائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ عراق میں فرقہ وارانہ فسادات میں یومیہ درجنوں افراد ہلاک ہو رہے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عراق میں شیعہ سنی فسادات کرانے میں امریکہ کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔

No comments.

Leave a Reply