شام میں تقریباً 100 متحارب گروپ جنگ بندی پر رضامند

شام میں تقریباً 100 متحارب گروپ جنگ بندی پر رضامند

شام میں تقریباً 100 متحارب گروپ جنگ بندی پر رضامند

دمشق ۔۔۔ نیوز ٹائم

شام کی اعلی مذاکراتی کمیٹی کے مطابق فری Syrian Army کے دھڑے اور دیگر مسلح گروہوں نے عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایسے الزامات سامنے آ رہے ہیں کہ روس نے جنگ بندی کی تاریخ قریب آنے پر باغیوں کے اڈوں پر پہلے سے زیادہ شدید بمباری کرنی شروع کر دی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ شام کے بعض حصوں میں دہشتگردوں پر بمباری کر رہی ہے۔ عالمی طاقتوں نے 12 فروری کو ایک ہفتے کے اندر عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن مقررہ وقت پر جنگ بندی نہ ہونے کی وجہ سے اس جنگ بندی کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جانے لگا تھا۔ اس جنگ بندی میں دولت اسلامیہ نامی شدت پسند تنظیم اور القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ شامل نہیں ہیں۔ اس معاہدے کے تحت شام کے متحارب گروپوں سے کہا گیا تھا کہ وہ جنگ بندی کے حوالے سے اپنے موقف کا جمعے کی شام تک اظہار کریں۔

No comments.

Leave a Reply