امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کانگریس سے پاکستان کے لیے 742 ملین ڈالر مانگ لیے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکومت اور فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مالی سال 2017ء کے بجٹ میں پاکستان کے لیے 742 ملین ڈالر کی امداد کی درخواست کی ہے۔ انھوں نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں سماعت کے دوران کہا  کہ ہم پاکستان کی جانب سے اپنے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور ملک میں جمہوریت اور اقتصادی استحکام کے لیے 742 ملین ڈالر امداد کی درخواست دے رہے ہیں کیونکہ پاکستان کے شہری دہشت گرد حملوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے عالمی سطح پر امریکی سرگرمیاں برقرار رکھنے کے لیے نئے بجٹ میں 50 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے۔ اوورسیز ہنگامی کارروائیوں کے لیے 14.9 ارب ڈالر کی تجویز دی ہے جس سے بیرونی سطح پر بحران روکنے، انسداد اور بحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان جیسے اتحادیوں کو دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

No comments.

Leave a Reply