سعودی عرب کے پاس 4 سے 7 ایٹم بم تیار حالت میں موجود ہیں: سابق امریکی عہدیدار

سعودی عرب کے پاس 4 سے 7 ایٹم بم تیار حالت میں

سعودی عرب کے پاس 4 سے 7 ایٹم بم تیار حالت میں

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

سی آئی اے کے سابق عہدیدار  Hal Turnerنے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس 4 سے 7 ایٹم بم تیار حالت میں موجود ہیں۔  امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز پر ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران سی آئی اے انسداد دہشتگردی آپریشن سینٹر کے سابق ڈائریکٹر  Hal Turnerنے کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام میں بمباری کے وقت اس خبر کو سامنے لانے کا مقصد ماسکو کو خبردار کرنا ہے  کہ وہ ایٹم بم کے استعمال سے باز رہے ورنہ جواب میں سعودی عرب بھی ایسا ہی کرے گا کیونکہ سعودی عرب کے پاس تیار حالت میں 4 سے 7 تیار شدہ ایٹم بم موجود ہیں جنہیں میزائل یا طیاروں کے ذریعے ہدف پر پھینکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کے پاس یہ مفید معلومات بہت پہلے سے موجود ہیں جنہیں اب اس خطرے کے پیش نظر عام لوگوں کے سامنے لایا جا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply