اغوا کیے گئے امریکی ٹھیکیدار Warren Weinstein کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

امریکی ٹھیکیدار   Warren Weinstein

امریکی ٹھیکیدار Warren Weinstein

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

لاہور سے دو سال قبل اغوا کیے گئے امریکی ادارے کے کنسٹرکٹر  Warren Weinstein کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ 13 منٹ کی ویڈیو میں Weinstein نے صدر اوباما سے کہا ہے کہ ان کی رہائی کیلئے القاعدہ سے مذاکرات کیے جائیں۔ افغانستان میں صحافیوں کو بھیجی گئی ای میل ویڈیو کو واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ستمبر 2012ء میں Warren Weinstein کی دو ویڈیوز جاری کی گئیں تھیں۔ تازہ ویڈیو کے ساتھ Warren Weinstein کا ایک خط بھی جاری کیا گیا جو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے ہے، جس پر القاعدہ کی میڈیا ونگ الصحاب کا لوگو پرنٹ ہے۔ 72 سالہ Warren Weinstein نے اغوا کاروں کی شرائط تو نہیں بتائیں تاہم کہا ہے کہ القاعدہ کے قیدیوں کی رہائی کیلئے اقدام اس کی آزادی کیلئے پہلا قدم ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف کا کہنا ہے کہ Warren Weinstein کے پیغام کی تصدیق کی جارہی ہے۔ اس سے پہلے الظواہری نے ان کی رہائی کیلئے پاکستان، افغانستان اور یمن میں فضائی حملے روکنے کی شرط رکھی تھی تاہم اوباما انتظامیہ نے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔ اس پہلے جاری کردہ ویڈیو بیان میں Warren Weinstein نے اسرائیلی وزیر اعظم کو ایک یہودی کا دوسرے یہودی کے لیے پیغام کے نام پر مخاطب کیا تھا اور ان سے اپنی رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی اور ان سے کہا تھا کہ وہ القاعدہ سے ان کی بازیابی کے لیے مذاکرات کے ضمن میں مدد کریں۔

No comments.

Leave a Reply