اداکار لیوناڈو ڈی کیپریو اور اداکارہ بری لارسن نے 88ویں آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا

اداکار لیوناڈو ڈی کیپریو اور اداکارہ بری لارسن

اداکار لیوناڈو ڈی کیپریو اور اداکارہ بری لارسن

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

لاس اینجلس کے Dolby Theatre میں 88ویں اکیڈمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں دنیا بھر سے فلمی ستارے امڈ آئے۔ اداکار Leonardo DiCaprio نے فلم The Revenant سے فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا اور بہترین اداکار کا پہلا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ Brie Larson کے نام رہا۔ Brie Larson کو ایوارڈ فلم ” The Room ” میں شاندار کاکردگی پر دیا گیا۔88ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے فلم Spotlight نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت کر Mad Max: Fury Road ، اور The Revenant کو پچھاڑ دیا۔ سب سے زیادہ 12 نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم The Revenant بہترین اداکار، بہترین ہدایتکار اور بہترین عکس بندی یا سنیما ٹوگرافی کے ایوارڈ جیت سکی۔ بہترین دستاویزی فیچر فلم Amy قرار دی گئی جس کے لیے Asif Kapadia اور James Gay-Rees نے ایوارڈ حاصل کیے۔ Alejandro GInarritu نے The Revenant کے لیے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ Mark Rylance کو فلم Bridge Of Spies کے لیے دیا گیا ہے جبکہ سوئیڈش اداکارہ Alicia Vikande فلم The Danish Girl کے لیے بہترین معاون اداکارہ قرار دی گئی ہیں۔ اوریجنل screenplay  کا ایوارڈ Spotlight  جبکہ بہترین طبع زاد screenplay  کا ایوارڈ ‘The Big Short’ کے نام رہا ہے۔بہترین موسیقی کا ایوارڈ برطانوی موسیقار Sam Smith نے James Bond سیریز کی فلم Spectre کے لیے جیتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply