برطانیہ 2030 تک سر فہرست یورپی معیشت بن جائے گا

برطانیہ فرانس اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر 2030 میں یورپ کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا

برطانیہ فرانس اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر 2030 میں یورپ کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ فرانس اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر 2030 میں یورپ کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ برطانوی تحقیقی گروپ سینٹر فار اکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ (سی ای بی آر) کی جانب سے گزشتہ روز جاری تحقیقی رپورٹ کے مطابق برطانوی معیشت 2018 میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دے گی جبکہ 2030 تک جرمنی سے بھی آگے نکل جائے گی، اسی مدت میں برطانوی معیشت کو بھارت او برازیل پیچھے چھوڑ دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی آبادی میں تیزی سے اضافے اور دیگر یورپی معیشتوں پر کم انحصار کے باعث یہ 2030 تک جرمنی سے سر فہرست مغربی یورپی معیشت کا اعزاز چھین لے گا تاہم اگر یورو زون ٹوٹ گیا تو جرمنی کا آئوٹ لک کافی بہتر ہو جائے گا اور اگر ہمیشہ کے لیے نہیں تو کئی برسوں تک ضرور برطانیہ ڈوئچے مارک (جرمنی کی پرانی کرنسی) پر چلنے والے جرمنی سے آگے نکل پائے گا۔ تحقیقی گروپ کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ اگر برطانیہ یورپی یونین سے نکل جائے تو اس کی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔ ڈیلی ٹیلی گراف سے بات چیت کرتے ہوئے ڈگلس مک ولیمز نے کہا کہ مختصر مدت میں تو یورپی یونین سے نکلنے کے منفی اثرات ہوں گے مگر پندرہ سال میں یہ فیصلہ مثبت ثابت ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply