چین کی دھمکی کام کر گئی، بھارت نے امریکی نیوی کے ساتھ مشترکہ طور پر جنوبی چین میں گشت کرنے سے انکار کر دیا

بھارت نے امریکی نیوی کے ساتھ مشترکہ طور پر جنوبی چین میں گشت کرنے سے انکار کر دیا

بھارت نے امریکی نیوی کے ساتھ مشترکہ طور پر جنوبی چین میں گشت کرنے سے انکار کر دیا

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

 امریکہ کی طرف سے حال ہی میں متنازعہ  South China Sea میں دیگر ممالک بشمول بھارت کے ساتھ مل کر پٹرولنگ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر چین نے ممکنہ پٹرولنگ کرنے والے ممالک کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ چین کی وہ دھمکی کام کر گئی ہے اور بھارت نے اس سے ڈر کر امریکی نیوی کے ساتھ مشترکہ طور پر South China Sea میں گشت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق بحرجنوبی چین میں جاپان، آسٹریلیا، بھارت اور امریکہ کی نیول فوجوں کے مشترکہ گشت کی تجویز امریکی پیسفک کمانڈر ایڈمرل (Harry B. Harris) نے دی تھی۔ جس کے جواب میں گزشتہ روز بھارتی وزیر دفاع نے مشترکہ گشت سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک بھارت نے دیگر ممالک کے ساتھ صرف مشترکہ جنگی مشقیں ہی کیں ہیں، اس سے قبل کبھی مشترکہ گشت نہیں کیا۔ لہذا اب بھی مشترکہ گشت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بھارتی نیوی کے ترجمان ڈی کے شرما نے اس معاملے پر بھارت کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صرف امریکی قیادت میں ہونے والے فوجی آپریشنز میں حصہ لے سکتے ہیں، مشترکہ گشت نہیں کر سکتے۔ اس کی حالیہ مثال سب کے سامنے ہے۔ 2008 میں جب گلف عدن میں بحری قزاقوں کی کارروائیاں حد سے بڑھ گئی تھیں اور امریکہ نے نیٹو کے رکن ممالک کی افواج کو گلف عدن میں مشترکہ گشت کرنے کی ہدایت کی تھی تو بھارت نے اس وقت بھی اس مشترکہ گشت میں حصہ نہیں لیا تھا۔ وائس آف امریکہ نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ بھارت ہمیشہ عالمی پانیوں میں سفر کی آزادی کی بلند آواز میں حمایت کرتا رہا ہے لیکن جب South China Sea کا معاملہ آیا ہے تو اس کا روایتی اعتماد رفوچکر ہو گیا ہے  اور اس نے ان متنازعہ پانیوں میں سفری آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے مشترکہ گشت سے انکار کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply